سکھر،بجلی کی لوڈشیڈنگ اور جلے ہوئے ٹرانسفارمر تبدیل نہ ہونے کے خلاف شہری مشتعل ہو کر سڑکوں پر نکل آئے

جمعرات 23 جون 2016 16:56

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جون ۔2016ء) سکھر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور جلے ہوئے ٹرانسفارمر تبدیل نہ ہونے کے خلاف شہری مشتعل ہو کر سڑکوں پر نکل آئے،لینسڈاوٴن پل پر پہنچ کر ٹائر جلا کر مظاہرہ و دھرنا،جڑواں شہروں کے درمیان ٹریفک کی آمدورفت معطل گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں،دھرنے کے دوران ایک شخص گرمی لگنے کے باعث بے ہوش،پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کر نے کی کوششیں ناکام. تفصیلات کے مطابق سکھر کے وسپور محلہ سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور خراب ٹرانسفارمر تبدیل نہ کرنے کے خلاف ان علاقوں کے مکین جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں سڑکوں پر نکل آئے ہیں مظاہرین نے سکھر اور روہڑی کو ملانے والے ْلینسڈاوٴن پل پر ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا مظاہرین نے سیپکو حکام کے خلاف نعرے بازی کی دھرنے کے دوران ایک شخص گرمی لگنے کے باعث بے ہوش ہو گیا اور زمین پر گر پڑا جسے بڑی کوششوں کے بعد ہوش میں لایا گیا مظاہرین نے بتایا کہ ان کے گھروں میں کئی روز سے بجلی نہیں ہے بچیگرمی میں بلک رہے ہیں کوئی سننے والا نہیں لگتا ہے کہ ہم ایک بار پھر پتھروں کے دور میں زندگی گذار رہے ہیں ان کا۔

(جاری ہے)

کہناتھا کہ جب تک ان کے علاقوں کی بجلی بحال نہیں ہوتی اسوقت تک احتجاج ختم نہیں کریں گے احتجاج کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوششیں بھی کیں مگر مظاہرین کا دھرنا جاری تھااور ان کا مطالبہ تھا کہ ان کے علاقوں میں بجلی فراہم کی جائیں بعد ازاں سیپکو افسران کی یقین دہانی پر علاقہ مکینوں نے اپنا احتجاج پر امن طو ر پر ختم کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :