بنی گالہ فائرنگ واقعہ میں زخمی ہونے والے مزید دو افراد دم توڑ گئے‘ہلاک ہونوالوں کی تعداد5ہوگئی
قاتل جاویدمحمود بہاولپور کا رہائشی ‘اسلام آباد پولیس کے انسداد دہشت گردی سکواڈ کا حصہ اوروفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کی سکیورٹی پر تعینات تھا
میاں محمد ندیم جمعرات 23 جون 2016 10:39
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23جون۔2016ء) بنی گالہ فائرنگ واقعہ میں زخمی ہونے والے مزید دو افراد دم توڑ گئے ہیں۔ واقعہ میں پولیس اہلکار سمیت جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پمزہسپتال میں زیر علاج جاں بحق ہونے والوں میں ارم اور اس کا ساڑھے تین سالہ بیٹا شامل ہیں۔گزشتہ رات اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں پولیس اہلکار کی گھر میں گھس کر فائرنگ سے بزرگ خاتون سمیت ایک شخص جاں بحق اور دو خواتین زخمی ہو گئی تھیں۔
پولیس کے مطابق پولیس اہلکار جاوید نے مکان خالی کرانے کے تنازع پر خاتون وکیل ارم کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔فائرنگ سے ارم اور ارشد نامی نوجوان سمیت گھر میں موجود ایک 65 سالہ خاتون حاجرہ بھی ہلاک ہو گئیں۔(جاری ہے)
پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار جاوید نے فائرنگ کے بعد گولی مار کر خود کشی کر لی۔معلوم ہوا ہے کہ قاتل جاویدمحمودریاستی اور سرحدی امور کے وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کی سکیورٹی پر تعینات تھا اور واقع مکان خالی کراونے کی وجہ سے پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب کے جنوبی علاقے بہاولپور کا رہائشی محمد محمود جو اسلام آباد پولیس کے انسداد دہشت گردی سکواڈ میں تعینات تھا، کو سرحدی امور کے وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبد القادر کی ذاتی سکیورٹی کے سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ محمد محمود وفاقی وزیر کے ساتھ ایک تقریب میں سکیورٹی کی ڈیوٹی ادا کر رہے تھے کہ اس دوران ہی وہ اپنے ساتھی پولیس اہلکار کو بتا کر چلا گیا کہ وہ کسی ضروری کام کے سلسلے میں جارہا ہے لہٰذا متعلقہ وزیر کو اس بارے میں آگاہ کر دیں۔ ڈی ایس پی عارف شاہ نے بتایا کہ ملزم پولیس یونیفارم میں گل نثا نامی شخص کے گھر گیا اور کچھ دیر بیٹھنے کے بعد وہاں سے چلاگیا۔انھوں نے کہا کہ محمد محمود کچھ دیر کے بعد دوبارہ آیا اور گل نثا کے گھر میں داخل ہوتے ہی سرکاری بندوق سے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین اور ایک تین سالہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ڈی ایس پی عارف شاہ کے مطابق اس واقعے کے بعد پولیس اہلکار نے خود کو گولی مار لی۔انھوں نے کہا کہ پولیس اہلکار نے گل نثا سے ہی بارہ کہو میں کرائے پر مکان لیا تھا جہاں پر اس کے بیوی بچے رہائش پذیر تھے تاہم دو ماہ قبل مقتولہ نے پولیس اہلکار سے مکان خالی کروا لیا تھا۔پولیس افسر کے بقول بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ملزم کو مکان خالی کروانے کا رنج تھا۔ پولیس نے ابھی تک اس واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا تاہم لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں بھجوا دیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.