پاک افغان سرحد پر 500 کلومیٹر خندق کی کھدائی مکمل

بدھ 22 جون 2016 23:00

پاک افغان سرحد پر 500 کلومیٹر خندق کی کھدائی مکمل

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جون ۔2016ء) پاکستانی حکام نے صوبہ بلوچستان کے ساتھ منسلک پاک افغان سرحد پر علیحدگی پسندوں، اسمگلروں اور غیر سماجی عناصر کی نقل و حمل کو روکنے کیلئے ایک ہزار 165 کلو میٹر طویل خندق کی 500 کلو میٹر کھدائی کا کام 3 سال میں مکمل کرلیا۔بلوچستان حکومت کے ترجمان انوار الحق کاکڑ نے میڈیا کو بتایا کہ کھدائی کے منصوبے کا آغاز سال 2013 میں ہوا تھا، جس کا مقصد سرحد پر غیر قانونی نقل و حرکت کو روکنا ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ مذکورہ اسٹریٹجک منصوبے کا آغاز فرنٹیئر کور (ایف سی) نے کیا تھا اور اس کا تخمینہ 14 ارب روپے لگایا تھا، جو 1165 کلومیٹر غیر محفوظ اور پہاڑی علاقوں پر مشتمل ہے۔صوبہ خیبر پختونخوا اور صوبہ بلوچستان میں بیرونی مداخلت کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 'سرحد کے مناسب انتظام سے پاکستان میں دہشت گردی کو ختم کرنے میں مدد ملے گی'۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد، علیحدگی پسند، اسمگلر اور غیر سماجی عناصر افغانستان کے جنوبی علاقوں سے غیر محفوظ سرحد کے ذریعے صوبہ بلوچستان میں داخل ہوتے ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری بارڈر مینجمنٹ کے تحت 11 فٹ گہری اور 14 فٹ چوڑی خندق کی کھدائی کی جارہی ہے، جس کا مقصد سرحد پر ہونے والی غیر قانونی نقل و حمل کو روکنا ہے۔

متعلقہ عنوان :