وزارت قومی صحتکا نیب کی طرف سے زائد قیمتوں پر ادویات فروخت کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا خیر مقدم

بدھ 22 جون 2016 22:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جون ۔2016ء) وزارت قومی صحت کے ترجمان نے نیب حکام کی طرف سے زائد قیمتوں پر غیرقانونی طور پر ادویات فروخت کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی اور ان سے 38 کروڑ 50 لاکھ کی ریکوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے آئندہ ایسے تمام عناصر جو غیر قانونی طور پر قیمتوں میں اضافہ کر کے ناجائز منافع خوری میں ملوث ہیں، کی حوصلہ شکنی ہو گی اور عوام کو سستی اور معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے یاد دلایا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی ادویات کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے بھر پور اقدامات شروع کر دیئے تھے۔ اور اس حوالے سے ایک جامع ڈرگ پالیسی تشکیل دی جس کا مقصد صوابدیدی اختیارات کا مکمل خاتمہ اور شفافیت کے نظام کے ذریعے ادویات کی قیمتوں کا تعین کرنا تھا ۔ موجودہ ڈرگ پرائسنگ نظام کنزیومر پرائس انڈیکس سے منسلک ہے۔ ترجمان نے کہا کہ موجودہ کیس جس کا تعلق سابقہ دور سے ہے تحقیقات کے حوالے سے نیب سے بھر پور تعاون کیا جا رہا ہے اور آئندہ بھی اس سلسلے میں تمام ترمعاونت فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :