بحیرہ جنوبی چین کے تنازع کو باہمی مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے، فلسطین

بدھ 22 جون 2016 22:35

رملہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جون ۔2016ء) فلسطین نے متعلقہ ممالک پر زور دیا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین کے تنازع کو باہمی مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

فلسطین کے صدر محمود عباس کے ترجمان عباس ذکی کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ممالک کے مابین اختلافات کے باعث بحیرہ جنوبی چین کا تنازع حل ہوتا نظر نہیں آ رہا ۔ انہوں نے کہا کہ چین اس تنازع کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے اور میری ٹائم نیویگیشن کے لئے اپنے عزم پر قائم ہے ۔ فلسطین بحیرہ جنوبی چین کے معاملہ پر اپنے دوست چین کے ساتھ ہے ۔

متعلقہ عنوان :