نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے مزید اصلاحات ناگزیر ہیں ،چینی وزیراعظم

بدھ 22 جون 2016 22:05

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جون ۔2016ء) چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے مزید اصلاحات ناگزیر ہیں ۔چینی وزیراعظم کی جانب سے سٹیٹ کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس کی صدارت کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رپورٹس کے مطابق نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے صوبوں کی انتظامیہ موثر طریقے سے کام کر رہی ہے ،خصوصی طور پر انتظامی معاملات کو سٹیم لائن کرنے اور اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے سے معاملات بہتر ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بہت کی پالیسیوں پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا تھا ،نجی شعبہ کو منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے کے لئے معاونت حاصل نہیں تھی اور اسی طرح انہیں فنڈزحاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ نجی سرمایہ کاری کو بڑھانا اور نجی شعبے کو فروغ دینا انتہائی اہم عمل ہے جس سے اقتصادی شرح نموکو فروغ حاصل ہونے کے ساتھ روزگارکی فراہمی اور ادارہ جاتی اصلاحات کا عمل بہتر ہوتا ہے ۔ مزید اصلاحات کے ذریعے نجی شعبے کی حوصلہ کرنا ہو گی تاکہ پالیسیوں پر موثر طریقے سے عمل درآمد کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :