صدر ممنون حسین شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلئے تاشقند پہنچ گئے،ازبک وزیر اعظم شوکت مرزالووعبدالعزیز کمالوف اور دیگر کی جانب سے پرتپاک استقبال
صدر کی ثمرقند میں امام بخاری اور امیر تیمور کے مزاروں پر حاضری ، ریگستان اسکوائر کابھی دورہ ،تاریخی عمارت میں دلچسپی
بدھ 22 جون 2016 22:03
تاشقند/ثمرقند(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جون ۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند پہنچ گئے۔ تاشقند پہنچنے پر ازبک وزیر اعظم شوکت مرزالوو، عبدالعزیز کمالوف وزیر خارجہ اور خداتوف ڈیورن وزیر برائے نجکاری نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ صدر مملکت کے ہمراہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز ،سیکریٹری خارجہ اور دیگر اعلی حکام بھی شامل ہیں۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کو تنظیم کی مستقل رکنیت کی منظوری دی جائے گی۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس (کل ) جمعہ کوتاشقند میں شروع ہو گا۔اس سے قبل صدر مملکت ممنون حسین نے ثمر قند کے قریب احادیث نبوی ؐ کے مستند ترین مجموعے بخاری شریف کے مدون حضرت امام محمد بن اسماعیل البخاری المعروف امام بخاری کے مزارپر حاضری دی صدر مملکت نے اس موقع پر امام بخاری کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام بخاری نے تدوینِ احادیث رسول کریمؐ کے ذریعے دین محفوظ ہو گیا جس کے لیے مسلمان قیامت تک ان کے شکر گزار رہیں گے اور ان کا یہ کارنامہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.