آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو پراگ پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

چیک چیف آف جنرل سٹاف اور نائب وزیر دفاع سے ملاقاتیں ٗ باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال

بدھ 22 جون 2016 21:29

پراگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جون ۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف چیک ریپبلک کے ایک روزہ دورے پر بدھ کو پراگ پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف کو پراگ پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا انہوں نے چیک چیف آف جنرل سٹاف اور نائب وزیر دفاع سے ملاقاتیں کیں ۔ملاقاتوں کے دور ان باہمی دلچسپی کے امور ٗ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون اور دفاعی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقاتوں میں پاک فوج کی طرف سے چیف آفیسرز کو تربیت فراہم کر نے کے معاملے میں بھی دلچسپی ظاہر کی گئی