بھارتی فوج کے بریگیڈئیر نے افغان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

muhammad ali محمد علی بدھ 22 جون 2016 21:29

بھارتی فوج کے بریگیڈئیر  نے افغان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جون۔2016ء) بھارتی فوج کے افسر نے افغان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کے افسر افغانستان میں بھی اپنی درندگی کا مظاہرہ کرنے سے باز نہیں آئے۔

(جاری ہے)

افغانستان میں انڈیا کےڈیفینس اتاشی برگیڈئیر ایس کے نارائن نے کابل ایمبیسی میں بھارت کے ویزہ کیلئے اپلائی کرنے کے غرض سے آنے والی ایک ایک افغان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

اطلاعات کے مطابق برگیڈئیر ایس کے نارائن کو اس واقعے کے بعد افغانستان سے نکال دیا گیا ہے۔ تاہم تاحال اس حوالے سے افغانستان اور بھارت دونوں ممالک کے حکام نے پراسرار خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :