سرکاری سکول کی دیواگرنے سے 5مویشی ہلاک

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 22 جون 2016 20:29

سمبڑیال(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 22جون۔2016ء ) دوماہ قبل تعمیر ہونے والی سرکاری سکول کی دیوار بارش کے باعث اوپرگرنے سے گلی میں بندھے 5 مویشی ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بیگووالہ کے موضع کوپرہ کلاں کے رہائشی دیوان گجر کی تقریباً 8لاکھ روپے مالیت کی اعلیٰ نسل کی 2عدد بھینسیں اور 3گائے جو کہ گلی میں بندھی ہوئی تھیں ملحقہ سرکاری پرائمری سکول کی تقریباً 2ماہ قبل تعمیر ہونے والی دیوار بارش کے باعث اچانک اوپر گرنے سے مویشی دیوار کے نیچے دب گئے اور ہلاک ہوگئے ،اہل دیہہ کا کہنا ہے کہ مویشیوں کی ہلاکت کا باعث بننے والی دیوار میں مبینہ طور پر ناقص میٹریل استعمال کیا گیا جو واقعہ کا پیش خیمہ ثابت ہوا ۔

چیئرمین یونین کونسل سارانکے سید رؤف صابر گیلانی نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،کمشنر گوجرانوالہ سمیت ارباب اختیار سے مویشیوں کے مالک کی مالی امدادکا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :