بچے کا مبیہ قاتل پولیس مقابلے میں مارا گیا
محمد علی بدھ 22 جون 2016 20:29
قصور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 22جون۔2016ء ) تھانہ سرائے مغل کے علاقہ شیخم کے حافظ شرافت علی کے 9سالہ معصوم اور ننھے بچے عبید رضا کو زیادتی کانشانہ بنانے کے بعد بیہمانہ طریقہ سے قتل کرنے والا درندہ صفت ملزم علی پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق18جون کو شیخم کے رہائشی حافظ شرافت علی کے 9سالہ معصوم بیٹے عبید رضا کو نامعلوم ملزم نے اغواء اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے رحمی سے قتل کردیا گیا تھاجس کا مقدمہ تھانہ سرائے مغل میں درج کیا گیا ۔
سرائے مغل پولیس نے تین دن کے انتہائی قلیل وقت میں ملزم علی رضا کو ٹریس کر کے گرفتار کیا جس کا فزیکل ریمانڈ حاصل کیا گیا تھانہ سرائے مغل پولیس ملزم علی رضا کی نشاندہی پر آلہ قتل کی برآمدگی کے بعد واپس آرہی تھی کہ روڈے روڈپرزیر حراست برریمانڈ ملزم علی رضا کے 4کس نامعلوم ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر اندھادھند فائرنگ کردی اور اپنے ساتھی کوزبردستی حراست سے چھین کر فرار ہوگئے پولیس پارٹی نے ملزمان کا تعاقب جاری رکھاکہ چند گھنٹوں کی تلاش کے بعدروڈے گاؤں کے قریب پولیس پارٹی کاملزمان کیساتھ سامنا ہوگیا تو ملزمان نے دوبارہ پوزیشن سنبھالتے ہوئے مختلف اطراف سے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کرتے ہوئے فصل کماد میں داخل ہوگئے پولیس پارٹی نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائر کیے تھوڑی دیر کے بعد فائرنگ کا تبادلہ جب رکا تو پولیس پارٹی نے قریب جا کر دیکھا تو حراست سے چھینا گیا ملزم علی رضا ، جس نے تین روز قبل امام مسجد کے 9سالہ معصوم بیٹے عبید رضا کو اغواء اورزیادتی کے بعد بے رحمی سے قتل کردیا تھا مردہ حالت میں پڑا تھا جو اپنے ہی ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے ہلا ک ہوگیا جبکہ بقایا ملزمان فصل کماد کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے۔(جاری ہے)
مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.