ٹریفک پولیس نے عیدی مہم شروع کردی

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 22 جون 2016 20:29

قصور (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 22جون۔2016ء ) ٹریفک پولیس نے عیدی مہم شروع کردی ، شہری پریشان ،جگہ جگہ ناکے لگا کر خواتین اور فیملیوں سے سخت رویہ منتھلیاں دیتے ہیں ، ملازمین کا موقف، کاروائی کی جائے ، شہریوں کی ڈی پی او قصور سے اپیل، تفصیلات کیمطابق ٹریفک پولیس قصور کے سٹی ایریا میں تعینات ملازمین انسپکٹر ذوالفقار ، غلام مصطفیASI ،افتخارسمیت دیگر حوالداروں اور کانسٹیبلوں نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں لوٹ مار کابازار گرم کردیا ہے ، اور جگہ جگہ غیرقانونی ناکے لگا کر ٹریفک پولیس نے عیدی مہم شروع کردی ہے ،شہری محمدحسن گجرنے بتایا کہ ٹریفک اہلکار لوٹ مار میں مصروف ہیں، مجھ سے چوکی لاری اڈا میں لگائے جانیوالے ناکہ پر اے ایس آئی ذوالفقارنے رشوت طلب کی انکار پرچالان کردیا ،اور جرمانہ کے علاوہ 100الگ رشوت لیکر جان بخشی کی ، محمود الہی چشتی نے کہا کہ مجھ سے موٹرسائیکل پر فیملی سمیت افطاری کے موقع پر نظرانہ مانگا گیا ، خواتین ساتھ ہوں تو ضلع پولیس والے بھی نہیں پوچھتے مگر ٹریفک اہلکار جان بوجھ کر تنگ کرتے ہیں،دوسری جانب ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی کی سیٹ خالی پر عامر نواز وڑائچ کو تعینا ت کردیا گیا ہے ،ان اہلکاروں کوکوئی افسر پوچھنے والا نہیں ہے ،ٹریفک ترجمان نے تمام الزامات کی تردید کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :