سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پچاس ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 22 جون 2016 20:27

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 22جون۔2016ء ) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پچاس خاندانوں سے عیدالفطر کی خوشیاں چھین لیں۔ لاہور ریجن میں عیدالفطر سے چند روز قبل پچاس ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ ملازمین کمپنی میں ڈیلی ویجز کی بنیاد پر بطور”فٹر”کام کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

تاہم مذکورہ ملازمین کو امتحان پاس نہ ہونے کی وجہ سے نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔

نوکری سے برخاست ہونے والے ملازمین کو آئندہ ماہ تنخواہ نہیں دی جائیگی۔سوئی ناردرن حکام نے آگاہ کر دیا ہے۔ملازمین کو محکمانہ امتحان پاس نہ ہونے کی وجہ سے نوکری سے فارغ کیا گیا۔ لاہور ریجن میں مینجنگ ڈائریکٹر امجد لطیف کی ہدایت پر ملازمین کے عملی امتحان لیا گیا تھا تاہم بطور فٹر کام کرنے والے پچاس ملازمین امتحان پاس کرنے میں ناکام رہے۔

متعلقہ عنوان :