پولیس نے انتقامی کاروائی بند نہ کی تو تاجر شہر بھر میں شٹر ڈاوٴن ہڑتال کریں گے، تاجروں کا اعلان

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 22 جون 2016 20:25

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 22جون۔2016ء ) سرگودھامیں پولیس کے رویہ کیخلاف تاجروں نے خوشاب روڈ مسجد شہداء کے قریب احتجاجی مظاہر کیا جس میں انتباہ کیا گیا کہ اگر پولیس نے انتقامی کاروائی بند نہ کی تو تاجر شہر بھر میں شٹر ڈاوٴن ہڑتال کریں گے۔خوشاب روڑ کے دوکانداروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے اور بعض دوکانیں انتقامی کاروائی کرتے ہوئے سیل کرنے کیخلاف تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے مسجد شہداء کے قریب پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

مرکز ی انجمن تاجران کے صدر خواجہ احمد حنیف نے کہا کہ سرگودھا پولیس تاجروں کو حراساں کر رہی ہیں چند روز قبل تاجروں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا تو ان تاجروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے اور بعد میں بعض تاجروں کی دوکانیں سیل کرنا زیادتی ہے۔

(جاری ہے)

جسے تاجر برادری کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔انجمن تاجران نے اعلان کیا ہے کہ اگر تاجروں کیخلاف درج مقدمہ خارج نہ کیا گیا تو تاجر برادری ہڑتال کر دے گی۔

سرگودھا میں پولیس کے زیر ملکیتی دوکانوں کے کرایہ دار اور پولیس کے درمیان کرایہ بڑھانے کے مسلہ پر گذشتہ 3ماہ سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس دوکانداروں سے 200گنا اضافی کرایہ وصول کرنا چاہتی ہے۔جبکہ پولیس کے کرایہ دار تاجر 100فیصد اضافی کرایہ دینے پر رضامند ہے۔اس صورتحال میں پولیس اور تاجروں کے درمیان کشیدگی چلی آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :