لاہور ہائیکورٹ کے ججوں کیلئے سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کے ہدائت

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 22 جون 2016 20:25

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 22جون۔2016ء ) سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے بیٹے کے اغواء کے بعد عدالت عالیہ لاہور کے ججز اور ان کے اہل خانہ کے تحفظ کو یقینی بنانے اور عدالتی سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے حوالے سیلاہور ہائیکورٹ کے نامزد چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں نامزد چیف جسٹس نے ہوم سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کے ہدائت کر دی۔

سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے بیٹے کے اغواء کے بعد عدالت عالیہ لاہور کے ججز اور ان کے اہل خانہ کے تحفظ کا معاملہ اہمیت اختیار کر گیا۔عدالت عالیہ کے ججز اور ان کے اہل خانہ کی سکیورٹی بہتر بنانے کے حوالے سے عدالت عالیہ لاہور کے نامزد چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ہوم سیکرٹری پنجاب،،آئی جی پنجاب،ڈی آئی جی آپریشنز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں شریک پولیس افسران نے نامزد چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کو عدالتی سکیورٹی اور ججز اور ان کے اہل خانہ کی سکیورٹی کے حوالے سے بنائے گئے سکیورٹی پلان کے متعلق بریفنگ دی۔نامزد چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے عدالتی سکیورٹی میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کرنے اور ججز اور ان کے اہل خانہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کی ہدائت کی۔ اجلاس میں گذٹیڈ اور نان گزٹیڈ عدالتی عملے کی سپیشل برانچ کے ذریعے دوبارہ چھان بین کرنے ،،،ماتحت عدلیہ کے ججز،وکلاء اور سائلین کے تحفظ کوبھی یقینی بنانے کی ہدائت کی گئی۔نامزد چیف جسٹس نے نئی ہدایات کی روشنی میں سکیورٹی پلان از سر نو مرتب کر کے اجلاس آئندہ ہفتے دوبارہ طلب کر لیا

متعلقہ عنوان :