بہن کو زندہ جلانے والے ملزم کا جسمانی ریمانڈ

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 22 جون 2016 20:23

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 22جون۔2016ء )اانسداد اد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے غیرت کے نام پر بہن کو زندہ جلانے کے الزام میں گرفتار ملزم انیس کو مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا. انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت کے روبرو ملزم انیس کو سخت سکیورٹیٰ میں عدالت کے روبرو پیش کیا.

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم انیس نے پسند کی شادی کی رنجش میں اپنی بہن زینت کو والدہ پروین بی بی اور بہنوئی ظفر کے ساتھ مل کر تیل چھڑ ک کر زندہ جلا دیا.تفتیش مکمل کرنے کے لئے ملزم کو مزید جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے.جس پر عدالت نے ملزم انیس کو مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا.تھانہ فیکٹری ایریا میں درج اسی مقدمے میں جلا کر ماری جانے والی زینت کی والدہ اور بہنوئی کو عدالت نے پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر رکھا ہے۔