(ن) لیگ مہنگائی اور بے روزگاری سے غر یبوں کی’ ٹارگٹ کلنگ “کر رہی ہے‘چوہدری محمدسرور

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 22 جون 2016 20:16

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 22جون۔2016ء ) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ(ن) لیگ مہنگائی اور بے روزگاری سے غر یبوں کی’ ٹارگٹ کلنگ “کر رہی ہے ‘حکمران عوام دشمن پالیسوں میں” سہولت کار“ بن چکے ہیں ‘ملک میں کر پٹ نظام کے خاتمے اور تبدیلی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ‘موجودہ حکمرانوں سے کسی بھلائی کی توقع نہیں جاسکتی ‘رمضان المبارک میں حکومتی دعوؤں کے باوجود رمضان المبارک میں غر یبوں کو لوٹا جا رہا ہے ’حکمرانوں اور انکے حواریوں کے سواکہیں بھی ترقی اور خوشحالی نظر نہیں آتی ‘لاہور میں ایک ہی بارش نے حکومت کے جھوٹے دعوؤں کا پول کھول دیا ہے پورا شہر لاوارثوں کی طر ح ڈوبتا رہا ہے ‘دہشت گردی کیخلاف جنگ کے اگلے میں تحر یک انصاف پاک افواج کیساتھ کھڑی ہوگی ۔

(جاری ہے)

وہ تحر یک انصاف کے رکن میاں خالد جاوید کی رہا ئش گاہ پر غر باء میں رمضان پیکج کی تقسیم کے موقعہ پر خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید ‘سابق صدر اعجاز احمد چوہدری ‘میاں خالد جاوید ‘عامر رحمن ‘عمر آفتاب ڈھلوں‘چوہدری محمداشفاق ‘یوتھ ونگ کے شیزاز چیمہ اور چاچا کر کٹ عبد الجلیل اور دیگر بھی موجود تھے اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملک میں وسائل کے غلط استعمال اور غیر ضروری منصوبوں پر اربوں روپے کے استعمال کیوجہ سے ملک میں مہنگائی اور بے روگاری کا سیلاب آیا ہے جسکی ذمہ داری نااہل حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے ۔

میاں محمودالرشید نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں نظر آتی ہے کیونکہ حکمران ملک کو آئین وقانون اور قومی امنگوں کی بجائے اپنی مر ضی کے مطابق چلا رہے ہیں جسکی وجہ سے غر یب آدمی کے پاس خود کشی کے سواکوئی آپشن باقی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عام آدمی کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی بجائے میٹر وجیسے منصوبوں پر اربوں روپے خر چ کر رہے ہیں اور رمضان بازاروں میں بھی حکومتی سبسبڈی ایک فراڈ کے سوا کچھ نہیں تحر یک انصاف ہی اقتدار میں آکر ملک میں ترقی اور خوشحالی لائیں گی ۔

اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ (ن) لیگ کے اقتدار کے دن گنے جا چکے ہیں وہ وقت زیادہ دور نہیں جب قوم کو ان نااہل اور کر پٹ حکمرانوں سے ہمیشہ کیلئے نجات ملے گی اور اس ملک میں عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کی حکومت قائم ہوگی اور ملک میں حقیقی تبدیلی آئیگی ۔

متعلقہ عنوان :