رمضان بازار پنجاب حکومت کی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔۔ڈاکٹر ندیم اشرف

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 22 جون 2016 20:16

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 22جون۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما وائس چےئرمین یونین کونسل 230صدر انجمن تاجران بینک سٹاپ ڈاکٹر ندیم اشرف امن کمیٹی پنجاب کے صدر لیگی رہنما محمد سلیم رضا کونسلر ڈاکٹر جاوید اقبال ملک نے کہا ہے کہ رمضان پیکج پنجاب حکومت کا عوام دوست منصوبہ ہے پیکج کے حقیقی ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے عوامی خدمت کا جذبہ بروئے کار لانا ہوگا۔

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ذاتی طور پر تمام سستے رمضان بازاروں کا دورہ کر رہے ہیں رمضان بازروں پر سیاست کر نے والے سیاسی لیڈری کی دوکان چمکا رہے ہیں دھر نا زدہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے کبھی سستے رمضان بازروں کا دورہ تک نہیں کیا وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا عوام کو ریلیف فراہم کر نے کا مشن جاری رہے گا اور جاری شدہ منصوبوں کی تکمیل سے پنجاب خوشحال ہو گاان خیالات کا اظہارمسلم لیگی رہنما فریاد گجر ، ڈاکٹر اللہ وسایا ،ماہر قانون اعجاز وارثی ایڈوکیٹ ۔

(جاری ہے)

چےئرمین زکوة کمیٹی ڈاکٹر ارشد میو ،کونسلر ملک جاوید اقبال ،دیگر کے ہمراہ ٹاؤن شپ ماڈل بازار ، چونگی امر سدھو مین بازار کا دورہ کر تے ہوئے ہو ئے عوام سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں کہا کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی طرف سے پانچ ارب روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان ایک تاریخی اقدام ہے جس سے مہنگائی کے سد باب میں بڑی مدد ملی ہے،ان رمضان سستے بازاروں میں لوگوں کومعیاری اور سستے داموں اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام ان بازاروں سے مکمل استفادہ کر سکیں،اور اپنی روزمرہ کی اشیائے ضروریہ مارکیٹ سے کم ریٹ پر خرید سکیں،پورے رمضان المبارک میں ان سستے رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی بلا تعطل اور وافر مقدار میں فراہمی و دستیابی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

انہوں نے عوام کو بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر یونین کونسل سطح پر تھو ک مارکیٹ اور پرچون سطح پر قیمتوں کی مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنرز و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بازاروں اور مارکیٹوں میں بھی یومیہ بنیادوں پر چیکنگ کر کے منافع خوروں اور مصنوعی گرانی پیدا کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :