پاکستان میں رئیل اسٹیٹ بوم کا سہرا رینجرز کے سر جاتا ہے۔میاں زاہد حسین

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 22 جون 2016 20:16

(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 22جون۔2016ء ) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں رئیل اسٹیٹ بوم شروع ہو گیا ہے جس کا سہرا رینجرز کے سر جاتا ہے۔ رینجرز کی وجہ سے کراچی میں امن او امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے جس سے کاروباری برادری کا اعتماد بڑھا ہے تاہم سب سے زیادہ مطمئن ڈیولپرزہیں جو کراچی کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھاری سرمایہ کاری کر کے بے روزگاری اورہاؤسنگ کا مسئلہ حل کر رہے ہیں۔

میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی 250 ارب ڈالر کی معیشت مجموعی طور پرگزشتہ آٹھ سال میں سب سے بہتر نتائج دے رہی ہے تاہم غیر ملکی سرمایہ کاری میں ملکی امیج رکاوٹ بنا ہوا ہے جسے بہتر ہونے میں وقت لگے گا۔

(جاری ہے)

مڈل کلاس کا حجم بڑھ رہا ہے جس سے سب سے زیادہ فائدہ ریٹیل ، خدمات اور آٹو سیکٹرکو ہو رہا ہے کیونکہ گاڑیوں کی فروخت بڑھ گئی ہے۔

اسکے علاوہ ایک آٹوکمپنی اور ایک ڈیری کمپنی مجموعی طور پر تقریباً ایک ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کرنا چاہ رہی ہیں جبکہ ایک پورپی آٹو کمپنی پاکستانی مارکیٹ میں قدم جمانے کیلئے پر تول رہی ہے جس سے اس شعبے کی ترقی کی رفتاراور کاروں کا معیار بڑھ جائے گا۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری میں شرح نمو 13 فیصد سے زیادہ بڑھ گئی ہے تاہم سرئیے اورسیمنٹ پر ٹیکس میں اضافے سے اسکی ترقی کی رفتار پر کچھ فرق پڑ سکتا ہے جبکہ سیمنٹ کے شعبے کا منافع بھی کم ہو جائے گا۔

ریٹیل اور خدمات کا شعبہ گزشتہ نو سال کے دوران سب سے بہتر پرفارم کر رہا ہے جبکہ سرمایہ کاری، برآمدات اور زراعت کے شعبے زوال پذیر ہیں جنھیں بجٹ میں توجہ دی گئی ہے۔ پانی کی کمی ، تعلیم اور صحت کے معاملے میں پاکستان جنوب ایشیائی ممالک میں سب سے پیچھے ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :