سکھر،بچے کے دل میں سوراخ ، والد بیٹے کی زندگی بچانے کیلئے پریس کلب پہنچ گیا

بدھ 22 جون 2016 16:57

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جون ۔2016ء) بچے کے دل میں سوراخ ، والد بیٹے کی زندگی بچانے کیلئے پریس کلب پہنچ گیا ، مالی مدد کر کے بیٹے کو بچایا جائے ، باپ کی اپیل تفصیلات کے مطابق ٹھیری میر واہ کے مکین مشتاق سومرو نے اپنی اہلیہ حنیفہ اور ایک سالہ بیٹے طارق حسین کے ہمراہ سکھر پریس کلب پہنچ کر صحافیوں کو بتایا کہ اسکے بیٹے کے دل میں سوراخ ہے ڈاکٹروں نے اسکا ملک سے باہر علاج بتایا ہے جس کا خرچہ تقریباً 84لاکھ روپے ہے میں غریب محنت مزدوری کر کے اپنے گھر کی کفالت بڑی مشکل سے کر پاتا ہوں علاج کہاں سے کراؤں حکومت اور مخیر حضرات میرے بیٹے کی زندگی بچانے کیلئے میری مدد کریں ۔