
سنی اتحاد کونسل اور جماعتِ اہل سنت پاکستان کے 100 مفتیان کرام نے ٹی وی چینلز کی رمضان نشریات کے خلاف اجتماعی فتویٰ جاری کردیا
میاں محمد ندیم
بدھ 22 جون 2016
16:54

فیصل آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22جون۔2016ء) سنی اتحاد کونسل اور جماعتِ اہل سنت پاکستان کے 100 مفتیان کرام نے ٹی وی چینلز کی رمضان نشریات کے خلاف اجتماعی فتویٰ جاری کرتے ہوئے 24 جون بروز جمعہ کو پورے ملک میں ان نشریات کے خلاف خطبات جمعہ دینے کا اعلان کردیا۔یہ فتویٰ جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ سید مظہر سعید کاظمی، مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ اور سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر جماعت اہلسنت اور سنی اتحاد کونسل کے ایک سو مفتیان کرام نے جاری کیا۔
فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ رمضان نشریات کے پروگراموں کا اکثر حصہ خلاف شریعت امور پر مشتمل ہوتا ہے اور ایسے پروگراموں کو دیکھنا حرام ہے۔(جاری ہے)
مزید کہا گیا ہے کہ غیر عالم اور غیرمستند نااہل افراد کا اہم دینی و فقہی موضوعات پر گفتگو کرنا حرام ہے۔فتویٰ کے مطابق رمضان نشریات کے نام پر ہونے والے دینی پروگراموں کی میزبانی نیم عریاں لباس پہننے والی اداکاراوں سے کروانا حرام ہے۔
مزید کہا گیا کہ سحری اور افطار کی ٹرانسمیشن میں ہونے والے پروگراموں میں عموماً نہ صرف باجماعت نماز ترک ہوتی ہے بلکہ اکثر دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ نماز ادا ہی نہیں کی جاتی اور نماز جیسے اہم فرض کو ترک کرنا گناہ کبیرہ اور سخت حرام ہے۔فتویٰ کے مطابق رمضان نشریات کے نام پر ہونے والے پروگراموں میں انعامات کی تقسیم اور معمولی چیزوں کے حصول کے لیے لوگوں کا طرز عمل ظاہر کرتا ہے کہ یہ قوم بھکاری ہے، جس سے پوری قوم کا تمسخر اڑایا جارہا ہے اور یہ قوم کے تشخص کو مجروح کرنے کے مترادف اور مجموعی طور پر قوم کی توہین ہے۔رمضان نشریات میں نادار، مستحق اور بیمار لوگوں کو مدد دینے کے لیے سر عام بلانا بھی ناپسندیدہ ہے۔ لوگوں کو منظرعام پر لائے بغیر ان کی مد د کرنی چاہیے تاکہ ان کی عزت نفس مجروح نہ ہو اور ان کی پردہ پوشی کا بھی بھرم رہے، اسی طرح لاکھوں روپے ان کے نام پر بٹور کر انہیں چند ہزار روپے دینا بھی شرعاً ناجائز ہے، بلکہ حقیقتاً جس مستحق کے نام پر جو بھی فنڈ جمع کیا جائے وہ سارا اسے ہی دیا جانا چاہیے۔مزید کہا گیا کہ رمضان المبارک عبادات و صدقات کے فروغ کا مہینہ ہے لیکن دینی پروگراموں کے درمیان ٹی وی چینلز پر چلنے والے غیر اخلاقی، فحاشی و عریانی پر مبنی اشتہارات حرام ہیں اور حرام مال کو نیکی و دین کے فروغ کے لیے خرچ کرنا بھی حرام ہے۔فتویٰ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ رمضان نشریات کے نام پر ہونے والی خرافات کے خلاف حکومت اور پیمرا فوری نوٹس لے اور انہیں بند کیا جائے۔جبکہ یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ جمعہ 24 جون کو پورے ملک میں رمضان نشریات کے نام پر ہونے والی خرافات کے خلاف خطبات جمعہ دیئے جائیں گے اور ایسے پروگراموں کے خلاف مذمتی قرار دادیں منظور کی جائیں گی اور عوام سے ایسے پروگراموں کے بائیکاٹ کی اپیل کی جائے گی۔فتویٰ میں رمضان نشریات کی اصلاح کے لیے کچھ تجاویز بھی دی گئی ہیں -جن میں کہا گیا ہے کہ دینی پروگراموں میں گفتگو کے لیے صرف مستند علمائ اور دینی اسکالرز کو بلایا جائے۔لائیو نشریات میں نمازوں کی ادائیگی کے لیے نشریات میں وقفہ کیا جائے اور شرکاءکی تعداد کے مطابق باجماعت نماز کی ادائیگی کے لیے اہتمام و انتظام کیا جائے۔مخلوط دینی پروگراموں کو فی الفور بند کیا جائے اور دینی پروگراموں کو بھی شائستہ ،مہذب اور سنجیدہ بنایا جائے۔دینی پروگراموں کے دوران چلنے والے اشتہارات فحاشی و عریانی سے پاک ہوں۔پیمرا دینی پروگراموں کی مانیٹرنگ اور نگرانی کے لیے جید علماءو مفتیان کرام پر مشتمل اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے۔اردو پوائنٹ ویڈیوز
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یوکرین جنگ: مارچ لوگوں کے لیے سال کی پہلی سہ ماہی کا مہلک ترین مہینہ
-
جنگ اور اسرائیلی پابندیوں میں غزہ کے مکینوں کی زندہ رہنے کی کوشش
-
امریکی صدر کا پاکستان سمیت چند ممالک کیلئے اضافی ٹیرف کا نفاذ 90 دن کیلئے روکنے کا حکم
-
غزہ: جبری انخلاء کے نتیجہ میں 390,000 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور
-
آرمی چیف سے اعلیٰ سطح کے امریکی وفد کی ملاقات
-
حکومت کو سندھ کینال مسئلہ کو اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حل کرنا چاہیئے
-
پی ٹی آئی کو تقویت دینے کیلئے علی امین گنڈاپور اور علیمہ خان کا ایک پیج پرہونا ضروری ہے
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں نقل مکانی پر مجبور لوگوں کو مدد کی ضرورت
-
بجلی 9 روپے مہنگی ہونے کا امکان
-
جب سندھ میں عوام احتجاج کر رہی ہے تب بلاول دبئی میں کیا کر رہا ہے؟
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر کمی ہونے کا امکان
-
عمران خان کا پیغام ہے کہ وہ حق سچ اور ملک کے مستقبل کیلئے ڈٹے ہوئے ہیں اور ڈٹے رہیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.