تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے 3منشیات فروش گرفتار کر لئے

بدھ 22 جون 2016 16:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جون ۔2016ء) تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی ہیروئین بھی قبضے میں لے لی گئی۔

(جاری ہے)

تھانہ فیکٹری ایریا کے ایس ایچ او شیخ حماد کی سربراہی میں پولیس نے چھاپہ مار کر تین منشیات فروش محمد شہزاد،شکیل اور قیصر کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ڈیڑھ کلو ہیروئین برآمد کر کے قبضے میں لے لی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :