چین اور سربیا فوجی تعاون میں اضافہ پر رضا مند ہو گئے

بدھ 22 جون 2016 16:03

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جون ۔2016ء ) چینی فوجی کمیشن کے وائس چیئر مین فان چانگ لانگ نے چین اور سربیا کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کی تعریف کر تے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان تعاون میں ترقی کی رفتار بہت اچھی رہی ہے دونوں ملکوں کے فوجی سطح پر اعلیٰ سطح کے دورے ہونے کے باعث فوجوں کی پیشہ وارانہ تربیت اور معلومات کے تبادلے میں بھی اضافہ ہوا ہے تاہم دفاعی اور فوجی شعبوں میں مزید تعاون کی ضرورت ہے ، یہ بات چینی فوجی کمیشن کے وائس چیئر مین نے چین کا دورہ کرنے والے سربیا کی فوج کے سربراہ ڈکووک کے ساتھ ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں ملک چینی صدر شی جن پنگ کے حالیہ دورہ سربیا کے نتیجے میں جامع دفاعی شراکت داری اور تعاون کی نئی ر اہیں کھولنے پر رضامند ہو گئے ہیں ۔سربیا کی مسلح افواج کے سربراہ نے فان چانگ لانگ کی تائید کرتے ہوئے دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کا دائرہ مزید وسیع کرنے کی خواہش کا اظہا ر کیا اور کہا کہ مسلح افواج کی تربیت اقوام متحدہ میں ان کے امن مشن ، ادویات اور مشترکہ مشقوں کے تعاون میں بھی اضافہ ہونا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :