چین اور رومانیہ کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات ہیں ، چینی رہنما

روڈ اینڈ بیلٹ منصوبہ سے چین اور ایشیائی یورپی ممالک کو فائدہ ہو گا ، صدر رومانی سینیٹ

بدھ 22 جون 2016 15:57

بخارسٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جون ۔2016ء ) چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کونسل برائے قومی کمیٹی کے وائس چیئر مین ہان کیدے نے کہا ہے کہ چین اور روماینہ کے درمیان بنیادی ڈھانچے ٹرانسپورٹ ، مواصلات اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں ، وہ یہاں رومانیہ کی سینیٹ کے صدر کولن سے ایک ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے ، اس ملاقات کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانا اور چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے لئے تعاون حاصل کرنا تھا ، چینی رہنماء نے کہا کہ چین اور رومانیہ کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون کے لئے حقیقی وسائل موجودہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے رومانیہ کی سینیٹ کے صدر نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی تعریف کی اور کہا کہ اس سے نہ صرف چین کی ترقی تیز ہو گی بلکہ ایشیاء او ر یورپ کے دیگر ممالک کو بھی فائدہ حاصل ہو گا ، چینی رہنماء کو اس دورے کی دعوت رومانیہ کی سینیٹ کے چیئرمین نے دی تھی ۔

متعلقہ عنوان :