سانگھڑ:حیسکو انتظا میہ کا رویہ غیر اخلاقی،رہائشیوں کا حتجاج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 22 جون 2016 15:13

سانگھڑسانگھڑ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22جون۔2016ء):سانگھڑ نیشنل پریس کلب کے سامنے گجری کے مکینوں نے سب ڈویثرن حیسکوسانگھڑکے خلاف احتجاج کر تے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے بجلی کی سپلائی میں کم زیادہ ولٹیج کا سلسلہ جا ری ہے غلام خان کا کہنا تھا کہ ایس ڈی او حیسکو فیا ض نا ئچ کسی کی بات سنے بغیرغیر اخلاقی حرکات سے پیش ک آتے ہیں کم زیادہ وولٹیج اور اور جھٹکوں کی وجہ سے ہما رے ٹی وی ،فریج،ایل سی ڈی،اے سی اور دیگر ایک کروڑ سے زائد ما لیت کا الیکٹرانکس سامان جل گیا ہے مکینوں نے وزارت پا نی و بجلی ، وفاقی محتسب اور ڈی جی رینجر ز سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے۔