چین کا جنوبی بحیرہ چین کے جزائر کیلئے سیاحتی کروزجہازچلانے کا اعلان

بدھ 22 جون 2016 15:03

بیجنگ ۔ 22 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جون۔2016ء) چین نے جنوبی بحیرہ چین کے متنازعہ جزائر کیلئے سیاحتی کروزجہازچلانے کا اعلان کیاہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق 2020تک چین نے ان جزائر کیلئے غیرملکی سیاحوں پر مشتمل کروز جہاز چلانے کا منصوبہ بنایا ہے۔فی الوقت جنوبی بحیرہ چین کے جزائر کیلئے صرف چینی سیاحوں کو وہاں کی سیر کیلئے جانے کی اجازت ہے تاہم 2020تک ان میں غیر ملکی سیاح بھی شامل ہوں گے۔چین پورے جنوبی بحیرہ چین کی ملکیت کا دعویٰ رکھتاہے جس پر جنوب مشرقی ایشیاء کے ہمسایہ ممالک کو اعتراضات ہیں۔