فلسطینی بازاروں میں زہر آلودہ اسرائیلی مصنوعات کی فروخت کا خدشہ ہے، خالد منصور

بدھ 22 جون 2016 14:59

نابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جون ۔2016ء) فلسطین میں اسرائیل کے انتہاء پسند یہودی ربیوں کی جانب سے فلسطینیوں کے پینے کے پانی میں زہرملائے جانے کے فتوے کے بعد خدشہ ہے کہ شرپسند صہیونی عناصر فلسطینی مارکیٹوں کو بھیجی جانے والی اشیائے خوردو نوش میں بھی زہر ملا سکتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق فلسطین کے سماجی کارکنوں اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کیلئے سرگرم گروپوں نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی تیارہ کردہ اشیائے خوردو نوش کے استعمال سے سختی سے گریز کریں کیونکہ خدشہ ہے کہ اسرائیلی کارندے ان اشیاء میں زہرملا کرانہیں فلسطینی بازاروں تک پہنچا سکتے ہیں۔

اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کیلئے سرگرم تحریک کے رکن خالد منصور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ اسرائیلی مصنوعات میں زہرملا کر انہیں فلسطینی بازاروں میں لایا جا رہا ہے تاکہ فلسطینی استعمال کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر مسلط کردہ جنگوں سے زیادہ خطرہ اسرائیلی مصنوعات سے ہے کیونکہ خدشہ ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء میں زہر ملا کراسے فلسطینی بازاروں میں فروخت کیا جا سکتا ہے۔

خالد منصور نے کہا کہ ماہ صیام کے آئے ہی اسرائیلی کمپنیاں ہزاروں ٹن خوراک کا سامان فلسطینی بازاروں میں پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ رمضان المبارک کے دوران ان کی چیزیں زیادہ خرید کی جائیں۔فلسطینی سماجی کارکن نے کہا کہ بازاروں سے ملنے والی اسرائیل کی بعض مصنوعات کے زائد المیعاد ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، ماہرین نے کہا کہ زائد المیعاد اشیاء حالیہ ایام میں فلسطینی بازاروں تک پہنچائی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :