دال مہنگی ہے تو اس میں پانی زیادہ ڈالیں،بھارتی گروکی چیلوں کو ہدایت

وزیراعظم مودی پر دالیں مہنگی ہونے کی ذمہ داری ٹھیک نہیں،ہمیشہ ہی قیمت بڑھتی رہی ہے،بابارام دیو

بدھ 22 جون 2016 14:34

فریدآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جون ۔2016ء) بھارت کے یوگاگروبابارام دیو نے اپنے چیلوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر دال انہیں مہنگی لگتی ہے تو وہ اس میں پانی ڈالیں جس سے اس کی مقداربڑھ جائیگی اوراس طرح کی دال صحت کے لیے بھی مفید ہے ،بھارتی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز ہریانہ کے ضلع فریدآباد میں یوگاکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بابا رام دیو نے اپنے چیلوں کو ہدایت کی کہ دالوں کی قیمتیں زیادہ ہیں ، دال پکاتے وقت اس میں کافی مقدار میں پانی ڈال دیا کریں،یوگاگرونے مزید کہاکہ ہمیشہ ہی دالوں کی قیمت بڑھتی رہتی ہے ، وزیراعظم نریندرا مودی پر ذمہ داری ڈال دینا ٹھیک نہیں ، اگر زیادہ پانی ڈال کر دال بنائی جائے تو اس سے وزن میں کمی ہوگی اور صحت مند رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :