چین کے جنوبی اور شمال مشرقی علاقوں کیلئے گرمی کی پیشنگوئی

بدھ 22 جون 2016 14:13

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جون۔2016ء) چین کے محکمہ موسمیات نے چین کے جنوبی اور شمال مشرقی علاقوں کے لئے گرمی کی پیشنگوئی کی ہے اور اس کے لئے ییلو الرٹ جاری کر دیا ہے جو گرمی کی شدت کو ظاہر کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق چین کے جنوبی شمالی اور مرکزی صوبوں میں درجہ حرارت 35ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے جس کے لئے زیادہ گرمی کی وارننگ جاری کی گئی ہے ، فوجیان ، ہبیائی ، ہینان ، ہونان ، جیانگ ژی ، شان ژی اور ژی جیانگ صوبوں میں بھی سخت گرمی پڑے گی جہاں درجہ حرارت 39ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا ، چین میں موسم کا الرٹ چار درجوں میں جاری کیا جاتا ہے ، ابتدائی بلیو الرٹ ، اس سے زیادہ ییلو الرٹ جبکہ اور نج اور ریڈ الرٹ بالترتیب شدت کو ظاہر کرتے ہیں ۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں بالخصوص عمر رسیدہ نوجوانوں اور چھوٹے بچوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ دوپہر کے وقت گھروں سے نکلنے میں احتیاط کریں ،شہری اپنے گھروں میں ایئر کنڈیشنر چلاتے ہوئے بھی محتاط رہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ بجلی کی کمی یا زیادتی کے باعث آگ بھڑک اٹھے ۔محکمہ نے آندھی آنے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے اور اس کے لئے بلیو الرٹ جاری کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :