برطانوی شہری پر ٹرمپ کو قتل کرنے الزام میں فرد جرم عائد

بدھ 22 جون 2016 14:07

لاس ویگاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جون۔2016ء)امریکا میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار شخص پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار شخص پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عدالتی دستاویزات کے مطابق 19 سالہ برطانوی شہری لاس ویگاس میں ایک انتخابی ریلی کے دوران ایک پولیس افسر کی پستول چھین کر ٹرمپ پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔ مزید یہ کہ اس نے ایک سال قبل ہی اس واردات کی منصوبہ بندی کر لی تھی۔ یہ انتخابی جلوس گزشتہ ویک اینڈ پر نکالا گیا تھا۔ جرم ثابت ہونے پر اسے دس سال قید اور ڈھائی لاکھ ڈالر تک کا جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ امریکی دفتر استغاثہ نے اسے خطرناک شخص قرار دیا ہے۔