انڈونیشیا کا غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان،7چینی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا گیا

بدھ 22 جون 2016 14:07

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جون۔2016ء)انڈونیشیا نے غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کردیاجبکہ 7 چینی مچھیروں کو غیر قانونی طور پر انڈونیشیا کی پانیوں میں داخل ہونے پر گرفتار بھی کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا نے غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ملکی بحریہ کے مطابق انہوں نے7 چینی مچھیروں کو غیر قانونی طور پر انڈونیشیا کی پانیوں میں داخل ہونے پر حراست میں بھی لیا ہے۔ اس دوران دو ٹن مچھلی بھی ضبط کی گئی ہے۔ چین نے انڈونیشی بحریہ کی جانب سے ایک چینی کشتی پر فائرنگ کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ بیان کے مطابق اس واقعے میں ایک چینی مچھیرا زخمی ہوا ہے۔ انڈونیشیا کے مطابق حالیہ چند مہینوں کے دوران یہ اپنی نوعیت کا تیسرا واقعہ ہے۔