پاکستان نے وسط ایشیائی ریاستوں سے تجارتی تعلقات میں اضافے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی

افغانستان کو بائی پاس کرتے ہوئے چین سے ٹرانزٹ ٹریڈ کا روٹ استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

بدھ 22 جون 2016 13:24

پاکستان نے وسط ایشیائی ریاستوں سے تجارتی تعلقات میں اضافے کیلئے حکمت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جون۔2016ء) پاکستان نے وسط ایشیائی ریاستوں سے تجارتی تعلقات میں اضافے کے مقصد سے متبادل راستہ تلاش کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے جس کے تحت افغانستان کے بجائے چین سے ٹرانزٹ ٹریڈ کا روٹ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپوٹ کے مطابق افغانستان میں بھارت کا بڑھتا ہوا اثرورسوخ، کشیدہ تعلقات، سیکیورٹی مسائل اور افغانستان کی طرف سے بھارتی اشیا کی واہگہ کے ذریعے کابل رسائی کے مطالبے کے بعد پاکستان نے متبادل تجارتی ذرائع استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت تاجکستان کرغستان سمیت دیگر وسط ایشیائی ریاستوں سے تجارتی تعلقات میں اضافے کیلیے بائی لیٹرل معاہدے کیے جائیں گے، ان معاہدوں میں تیسرے ملک کو غیرجانبدار (نیوٹرل) رکھا جائیگا۔

(جاری ہے)

وزارت تجارت نے اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان تاجکستان سمیت تمام وسطی ایشیا کے ممالک سے تجارت کیلیے چین کا روٹ استعمال کرے گا کیونکہ افغانستان کے اپنے اندرونی مسائل ہیں، وسط ایشیا کے ممالک بھی تجارتی تعلقات میں اضافہ چاہتے ہیں، ان کو محفوط راستہ دیا جائیگا، پاکستان نے ان ممالک کو براہ راست دوطرفہ معاہدے کرنے کی پیشکش کی ہے اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے معاہدوں میں چین یا افغانستان کا نام شامل نہیں ہوگا، بائی لیٹرل معاہدے میں تھرڈ ملک سے نیوٹرل معاہدہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :