جرمنی میں پناہ گزین بچے محرومی کا شکار ہیں، یونیسیف

بدھ 22 جون 2016 12:48

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جون ۔2016ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بہبود اطفال ’یونیسیف‘ نے جرمنی میں پناہ گزین بچوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں یونیسیف نے بتایاکہ یہ بچے شدید محرومی میں زندگی گزار رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ طبی سہولیات اور تعلیم و تربیت کے شعبے میں اگر ان کا انہی کے ہم عمر جرمن بچوں سے موازنہ کیا جائے تو ان کے حالات نمایاں طور پر بدتر دکھائی دیں گے۔ مزید یہ کہ ان بچوں کے اسکولوں اور کنڈر گارٹن میں انضمام کے مسائل پر بھی توجہ نہیں دی جا رہی، جس کی وجہ سے انہیں شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :