عالمی عدالت نے کانگو کے سیاست دان کو جنسی تشددمیں ملوث ہونے پر18سال قید کی سزاسنادی

بدھ 22 جون 2016 12:48

ایمسٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جون ۔2016ء)ہالینڈ میں قائم خصوصی بین الاقوامی فوجداری عدالت نے افریقی ملک کانگو کے سیاستدان ڑاں پیئر بیمبا کو اٹھارہ برس قید سزا سنائی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بیمبا جمہوریہ کانگو کے سابق نائب صدر رہ چکے ہیں۔ جنسی تشدد کے لیے قائم عالمی فوجداری عدلت سے سزا پانے والے وہ پہلے سیاستدان ہیں۔ بیمبا کو حالتِ جنگ کے دوران جنسی تشدد کے جرائم سرزد کرنے کا سامنا تھا۔ افریقی سیاستدان نے جرائم کا ارتکاب سن 2002 سے لے کر سن 2003 کے درمیان کیا تھا۔