قبرص کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی،دوفائرفائٹرزہلاک

بدھ 22 جون 2016 12:46

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جون ۔2016ء) قبرص کے وسیع جنگلاتی علاقے میں پھیلی آگ کی زد میں آ کر ایک اور فائر فائٹر ہلاک ہو گیا ۔ اِس طرح اس آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد دو ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز فائر بریگیڈ عملے کی بھاری گاڑی الٹ جانے کے واقعے میں ایک فائر فائٹرز موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا اور دوسرا آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موت کے منہ میں چلا گیا۔ اِسی حادثے میں زخمی ہونے والا تیسرا فائر فائٹر موت و حیات کی کشمکش میں ہے۔ اِس بے قابو ہوتی آگ کو بجھانے کے سلسلے میں کینیڈا، اٹلی، یونان، اسرائیل اور برطانیہ بھی شامل ہو چکے ہیں

متعلقہ عنوان :