ترک طیاروں کی بمباری، عسکریت پسند تنظیم کے 16 ٹھکانے تباہ

بدھ 22 جون 2016 12:36

ترک طیاروں کی بمباری، عسکریت پسند تنظیم کے 16 ٹھکانے تباہ

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جون ۔2016ء) ترک فوج کے جنگی طیاروں نے کالعدم عسکریت پسند تنظیم پی کے کے کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کرکے 16 ٹھکانے تباہ کردیئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ترک فوج نے ایک بیان میں کہاکہ یہ فضائی آپریشن ملک کے جنوب مشرقی حصے اور شمالی عراق میں موجود کالعدم تنظیم پی کے کے کے خلاف کیا گیا تھا۔

اس دوران جنگی طیاروں نے رات گئے عراق کے شمالی علاقوں قندیل، سینات اور ہافتان میں کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 5 اہداف کو تباہ کر ڈالا جس میں اسلحہ ڈپو بھی شامل ہے۔اسی طرح جنوب مشرقی علاقے دیار بکر میں بھی بمباری کرکے 11 اہداف کو تباہ کردیا، اس دوران ترک حکام نے25 سے زائد دیہاتی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :