مسافر طیاروں کی خریداری، ایران کا بوئنگ کے ساتھ ابتدائی معاہدہ طے پاگیا

بدھ 22 جون 2016 12:35

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جون ۔2016ء) امریکا نے ایران کے ساتھ بوئنگ کا سمجھوتا جائز کاروباری سوداقراردیتے ہوئے کہاہے کہ امریکا کی جانب سے منظور کردہ شہری ہوابازی کی فروخت میں مناسب شرائط درج ہوں گی،امریکی ایئرو اسپیس کے بڑے ادارے، بوئنگ نے ایران کو مسافر جیٹ طیارے فروخت کرنے کے ابتدائی معاہدے پر دستخط کردیے ہیں، جو 37 برس میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والا سب سے بڑا کاروباری سمجھوتا ہوگا۔

(جاری ہے)

سودے کی مالیت 25 ارب ڈالر سے زیادہ ہے، جس سے ایران اپنی حکومتی تحویل میں کام کرنے والی ایئرلائن کے لیے کم از کم 100 تجارتی جیٹ خریدے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے ایک بیان میں کہاکہ ایرانی ایئرلائنس کے ساتھ کام کرنے کے سلسلے میں بوئنگ حکومت امریکہ کی ہدایات پر عمل پیرا ہوگا اور ایران ایئرلائنس کے ساتھ کسی اور تمام ٹھیکوں کا دارومدار امریکی حکومت کی منظوری سے مشروط ہے۔

متعلقہ عنوان :