پاکستان کے شہر کراچی کو دنیا کا آٹھواں سستا ترین شہر قرار دے دیا گیا
سمیرا فقیرحسین بدھ 22 جون 2016 12:27
(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جون 2016ء) : پاکستان کے شہر کراچی کو دنیا کا آٹھواں سستا ترین شہر قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک بین الاقوامی مشاورتی فرم کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کا شہر کراچی دنیا کے سستے ترین شہروں میں شامل ہے۔یہ سروے دنیا بھر کی کمپنیوں کے لیے مرسر نامی کمپنی کی جانب سے مرتب کیا گیاہے تاکہ کمپنیاں کسی شہر میں اپنے غیرملکی ملازمین کو دی جانے والی مراعات کا حساب کتاب کر سکیں۔
اس سالانہ فہرست میں دنیا بھر کے 209 شہر شامل ہیں جبکہ سروے میں 200 چیزوں کا خیال رکھا گيا ہے جن میں رہائش، ٹرانسپورٹ، کھانا، کپڑے، تفریح وغیرہ شامل ہیں۔اس فہرست میں کراچی کا نمبر 201 ہے یعنی وہ دنیا کے سستے ترین شہروں میں آٹھویں نمبر پر ہے تاہم گذشتہ برس یہ 205ویں پوزیشن تھا۔(جاری ہے)
رواں سال سب سے سستا شہر نمیبیا کا وینٹہوک قرار دیا گیا ہے۔دوسری جانب بھارت کا غریب پرور کہلانے والا شہر کولکتا مزید سستا ہوا ہے اور رواں سال وہ 16ویں نمبر پر ہے۔
یہ فہرست کسی شہر میں باہر سے آنے والے افراد کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہے جبکہ مارچ کے مہینے میں معاشی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے ادارے اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) کے 133 شہروں کی فہرست میں سب سے سستے دس شہروں میں سے پانچ شہر انڈیا اور پاکستان کے تھے۔دو سال قبل ای آئی یو کی 131 شہروں کی فہرست میں رہائش اور خورد و نوش کے خرچ کے لحاظ سے کراچی دوسرے نمبر پر تھا جبکہ ممبئی پہلے نمبر پر۔رواں سال مرسر کے ذریعے کرائے جانے والے سروے کے دس سستے ترین شہر اس طرح ہیں:وینٹہوک (نمیبیا)، کیپ ٹاؤن (جنوبی افریقہ)، بشکیک (کرغستان)، بلانٹائر (ملاوی)، جوہانسبرگ (جنوبی افریقہ)، منسک (بیلاروس)، تیونس (تیونس)، کراچی (پاکستان)، گیبرونے (بوٹسوانا)، لوساکا (زیمبیا)۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.