عراقی دعوے من گھڑت ،فلوجہ کا صرف 33 فی صد علاقہ کلیئر ہوا،امریکی اتحادکی تصدیق

بدھ 22 جون 2016 12:23

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جون ۔2016ء) امریکا کی قیادت میں اتحاد نے کہا ہے کہ فلوجہ کے صرف ایک تہائی حصے کو داعش کے جنگجووٴں سے پاک کرایا جاسکا ہے۔

(جاری ہے)

عراقی حکومت نے اسی ہفتے فلوجہ میں اپنی فتح کا اعلان کیا تھا لیکن شہر کے دو تہائی حصوں میں داعش اور عراقی فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بغداد میں اتحادی فوج کے ترجمان امریکی کرنل کرسٹوفر گارور نے ایک بیان میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے فلوجہ کے جنوبی حصے کو کلیئر کر لیا ہے اور اب شہر کے وسط سے دوسرے علاقوں میں داعش کے جنگجووٴں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔