داعش سے رعائت نہیں برتیں گے ،آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائیگا،اردن

بدھ 22 جون 2016 12:22

عمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جون ۔2016ء) اردن نے ملک میں دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ کے سرگرم ہونے کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے کہاہے کہ سرحد پر حملہ کرنے والوں کو آہنی ہاتھ سے جواب دیا جائے گا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شاہی محل سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اردنی بادشاہ شاہ عبداللہ ثانی نے اِس عزم کا اظہار کیا کہ سرحد پر حملہ کرنے والوں کو آہنی ہاتھ سے جواب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

شاہی محل سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اس حملے کی مذمت کے ساتھ ساتھ گزشتہ دوہفتوں میں دہشت گردانہ حملوں میں ہونے والی دودرجن سے زائد ہلاکتوں پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ اردنی سکیورٹی و انتظامی اداروں کا اندازہ ہے کہ اِس حملے میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ ملوث ہو سکتی ہے کیونکہ اْسے عراق اور شام میں کئی مقامات پر پسپائی کا سامنا ہے اور اگلے محاذوں سے لوٹنے والے جہادی اردن کا رخ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :