لاہور میں طوفانی ہواوں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 22 جون 2016 12:17

لاہور میں طوفانی ہواوں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22جون۔2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں طوفانی ہواوں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ اسلام آباد ، سیالکوٹ ، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی ابر رحمت برسنے سے گرمی کا احساس کم ہوگیا۔ آئندہ24گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔ لاہور میں پہلے گہرے بادل چھاگئے جس سے دن میں اندھیرا ہوگیا اس کے بعد طوفانی ہواوں کے ساتھ بارش نے جل تھل کردیا۔

سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

(جاری ہے)

ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا کے ساتھ تیز بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا درخت اور پودے بھی دھل کر نکھر گئے۔ گرمی کا زور ٹوٹنے پر شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ اسلام آباد میں بھی بارش کے بعد سرمئی بادلوں کے ڈیرے ہیں ، ہلکی ہلکی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں جس سے گرمی کا احساس کم ہوگیا ہے۔ شیخوپورہ ، سیالکوٹ ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش نے موسم کو سہا نا بنا دیا ہے۔

بارش کی وجہ سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ لوگوں نے موسم کو خوب انجوائے کیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ، اسلام آباد راولپنڈی ، لاہور ، گوجرانوالہ اور بالائی علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :