لاہور میں بارش کے بعد چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے

بدھ 22 جون 2016 12:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جون ۔2016ء ) لاہور میں تیز ہوا اور طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب تیز بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گر گئی جس سے دو افراد ملبے تلے دب گئے۔ ر یسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے دونوں افراد کو ملبے سے نکال کر طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو کے مطابق دو زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :