لاہور میں موسلادھار بارش، 150سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے

بدھ 22 جون 2016 12:14

لاہور میں موسلادھار بارش، 150سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جون ۔2016ء ) لاہور میں شدید بارش سے لیسکو کا نظام بری طرح متاثر ہو گیا ہے اور ڈیڑھ سو سے زائد فیڈر ٹرپ ہونے سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ وزیر ا علی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات جاری کر دیں ۔

(جاری ہے)

لاہور میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ شدید بارش سے شہر کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں اور نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو لاہور سمیت دیگر شہروں میں شدید بارش کے باعث نشیبی علاقوں سے پانی کے فوری نکاس کے احکامات جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ۔

متعلقہ عنوان :