کرکٹ بورڈ نے چوری چھپے ماہم طارق کو انگلینڈ بھیج دیا

منگل 21 جون 2016 20:47

کرکٹ بورڈ نے چوری چھپے ماہم طارق کو انگلینڈ بھیج دیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جون ۔2016ء) دورہ انگلینڈ میں موجود قومی ویمن کرکٹ ٹیم کو بغیر کھیلے ہی ایک اور فاسٹ بالر کی ضرورت پڑ گئی، بورڈ نے چوری چھپے ماہم طارق کو انگلینڈ بھیج دیا،منتخب شدہ سکواڈ پر پہلے ہی سوالیہ نشان لگ چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق دورہ انگلینڈ کے لیئے ویمن ٹیم کا اعلان ہوا تو پاکستان کی تیز ترین باؤلر قرار دی جانے والی ماہم طارق کو نظر انداز کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

انگلینڈ پہنچے تو غلطی کا احساس ہوا پھر ویمن کرکٹر کو طلب کیا گیا اور بورڈ نے چوری چھپے ماہم طارق کو انگلینڈ روانہ کر دیا ۔ اس سے قبل قومی چمپئن شپ میں بہترین کارکردگی دکھانے والی کرکٹرز کو یکسر نظر انداز کیا گیا۔ آل راؤنڈر عالیہ ریاض چند ماہ پہلے ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ تھیں اور قومی چمپئن شپ میں دوسری بہترین باؤلر بھی قرار پائیں جنہیں دورہ انگلینڈ کے ریزرو کھلاڑیوں میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔ انڈر ٹونٹی ون میں دو بار کی بہترین سکورر وکٹ کیپر فریحہ محمود بھی سلیکٹرز کی توجہ نہ حاصل کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :