کرم ایجنسی میں ایک مقامی کرکٹ میچ کے دوران فائرنگ کے باعث ایک کھلاڑی جاں بحق

muhammad ali محمد علی منگل 21 جون 2016 20:17

کرم ایجنسی میں ایک مقامی کرکٹ میچ کے دوران فائرنگ کے باعث ایک کھلاڑی ..

کرم ایجنسی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جون۔2016ء) کرم ایجنسی میں ایک مقامی کرکٹ میچ کے دوران فائرنگ کے باعث ایک کھلاڑی جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کرم ایجنسی میں 2 مقامی کرکٹ کلبوں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

میچ کے دوران چند کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کے شدت اختیار کر جانے پر ایک کھلاڑی نے پستول نکال کر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک کھلاڑی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :