وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں تعمیر وترقی کا عمل جاری رہے گا ،سیاسی مخالفین مائنس ون فارمولہ کی احمقانہ سوچ کو اپنے ذہن سے نکال دیں

رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر گلگت بلتستان چوہدری حامد حمید کا بیان

منگل 21 جون 2016 18:29

سر گو د ہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جون ۔2016ء) رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر گلگت بلتستان چوہدری حامد حمید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں تعمیر وترقی کا عمل جاری رہے گا ،سیاسی مخالفین مائنسون فارمولہ کی احمقانہ سوچ کو اپنے ذہن سے نکال دیں۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایکبیان میں انہوں نے کہا پاکستان آج وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں معاشی استحکام کے سفر پر رواں دواں ہے وزیر اعظم کی کوششوں سے پاکستان میں ہونے والی غیر ملکی سرمایہ کاری سے سیاسی مخالفین خوف زدہ ہیں کیو نکہ بہت جلد پاکستان معاشی طور پر ایشاء کی بڑی قوت کے طور پر سامنے آئے گا سیاسی مخالفین کی سازشیں بہت جلد دم توڑ جائیں گی انہوں نے کہا وزیر اعظم کوہٹانے کی تمام سازشیں ناکامی سے دو چار ہوں گی بہت جلد وزیر اعظم مکمل صحت یابی کے بعد پاکستان آکر وزرات عظمی کے منصب کو سنبھالیں گے اس وقت وزیر اعظم کی کامیابیوں سے خوف زدہ عناصر حکومت کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں لیکن ایسے عناصر کی سازشیں ناکامی سے دو چار ہوں گی وزیر اعظم اپنی آئینی مدت پوری کریں گے ۔