رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب 48 کروڑ ڈالر رہا : سٹیٹ بینک

منگل 21 جون 2016 18:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جون ۔2016ء) رواں مالی سال کے 11 ماہ میں کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے میں 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور یوں مجموعی خسارہ 2 ارب 48 کروڑ ڈالر رہا ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2015-16 کے پہلے 11 ماہ میں تجارتی خسارے میں 4.2 فیصد اضافہ ہوا ہے اور تجارتی خسارہ 16ارب 38 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔ رواں مالی سال کے دوران 11 ماہ میں برآمدات میں 1 ارب 84 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی اور مجموعی برآمدات 20 ارب 13 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ رواں سال 36 ارب 51 کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :