دل کی تکلیف میں مبتلا سری لنکن باؤلر ایرنگا ہسپتال سے فارغ

منگل 21 جون 2016 18:00

دل کی تکلیف میں مبتلا سری لنکن باؤلر ایرنگا ہسپتال سے فارغ

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جون ۔2016ء) دل میں تکلیف کے سبب ہسپتال میں داخل کرائے جانے والے سری لنکن فاسٹ بالر شمندا ایرانگا کو ہسپتال سے فارغ کردیا ہے جہاں ڈاکٹرز نے انہیں بالکل ٹھیک قرار دے دیا ہے۔ہفتے کو سری لنکا اور آئرلینڈ کے درمیان میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے 29 سالہ کرکٹر کو دل میں تکلیف محسوس ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ابھی انہیں ہسپتال میں داخل چند گھنٹے ہی گزرے تھے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ان کے بالنگ ایکشن کو مشکوک قرار دے کر پابندی لگا دی تھی۔آئی سی سی نے کہا تھا کہ ایرانگا کو سری لنکا کی نمائندگی کرنے سے قبل اپنا ایکشن بہتر بنانے کی ضرورت ہے لیکن ڈومیسٹک کرکٹ میں بالنگ کر سکتے ہیں۔سری لنکا کے کپتان اینجلو میتھیوز نے انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانگا کو واپس جا کر کوچز کے ساتھ کام کر کے مزید بہتر کارکردگی کے ساتھ واپس آنا ہو گا۔2011میں ڈیبیو کرنے والے ایرانگا اب تک 19 میچوں میں 21 وکٹیں لے چکے ہیں۔