برازیل ،ریو اولمپکس2016کیلئے ٹکٹس کی فروخت شروع ،افتتاحی تقریب 5 اگست کو ہوگی

منگل 21 جون 2016 15:17

برازیل ،ریو اولمپکس2016کیلئے ٹکٹس کی فروخت شروع ،افتتاحی تقریب 5 اگست ..

برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جون ۔2016ء) برازیل میں ہونے والے ریو اولمپکس2016کے لئے ٹکٹس کی فروخت شروع ہوگئی ،ایونٹ کی افتتاحی تقریب پانچ اگست کو ہوگی۔برازیل میں ہونے والے دنیائے کھیل کے سب سے بڑے ایونٹ اولمپکس کی تیاریاں اب آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔ایونٹ کی اوپننگ تقریب تو پانچ اگست کو ہے لیکن ٹکٹس کی فروخت ابھی سے شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ریو 2016 کے ٹکٹ ڈائریکٹر ڈونون فرارٹی کا کہنا ہے کہ ٹکٹس کی فروخت میں عوام کی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتاہے کہ چھ ملین ٹکٹس میں سے اب تک چار اعشاریہ دو ملین ٹکٹس ابھی سے فروخت ہوگئے ۔برازیلین حکام ایونٹ کو یادگار بنانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں تاہم زیکا وائرس امن و امان کی غیر یقینی صورتحال اوراحتجاج کے باوجود آفیشلز پر اعتماد ہیں کہ ریو اولمپکس کامیابی سے مکمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :