محمد عامر چھوٹا بھائی ، پوری ٹیم انگلینڈ میں اسکے پیچھے ہوگی، وہاب ریاض

منگل 21 جون 2016 15:17

محمد عامر چھوٹا بھائی ، پوری ٹیم انگلینڈ میں اسکے پیچھے ہوگی، وہاب ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جون ۔2016ء) قومی کر کٹ ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے محمد عامر کو اپنا چھوٹا بھائی قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ عامر نے بہت جدوجہد کی اور گذشتہ 5برس کے دوران اس نے بہت کچھ سیکھا ۔ پوری ٹیم انگلینڈ میں محمد عامر کے پیچھے ہوگی، تاہم ان پر کوئی پریشانی آئی تو سب مل کر مقابلہ کریں گے، محمد عامر کی صلاحیتوں پر پورا یقین ہے انگلش ٹیم کو محمد عامر کیلئے تیار رہنا چاہیے،دورے انگلینڈ میں تمام سوالوں کا جواب مسکراہٹ ہی ہے۔

فاسٹ بولر وہاب ریاض نے محمد عامر کو اپنا چھوٹا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب وہ زیادہ مضبوط ہوگئے ہیں، وہ اپنی پرفارمنس سے ہر کسی کو جواب دینا چاہتے ہیں، ہم سب عامر کو سپورٹ کررہے اور ان کے پیچھے ہیں، جب بھی انھیں ہماری ضرورت ہوئی ہم ساتھ ہوں گے، انھوں نے کہا کہ عامر ہماری فیملی کا حصہ اور میرے لیے چھوٹے بھائی کی طرح ہیں، بہت سے سینئر پلیئرز کے نزدیک وہ بیٹے جیسے ہیں، ہم میں سے کوئی بھی انھیں تنہا نہیں چھوڑے گا۔

(جاری ہے)

فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ پوری ٹیم انگلینڈ میں محمد عامر کے پیچھے ہوگی، تاہم ان پر کوئی پریشانی آئی تو سب مل کر مقابلہ کریں گے۔ انھیں محمد عامر کی صلاحیتوں پر پورا یقین ہے، جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کو محمد عامر کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ ، تاہم شائقین کے ری ایکشن کے بارے میں کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا۔ ہمیں بحیثیت ٹیم شائقین کا رسپانس برداشت کرنا ہوگا، جبکہ مسکراہٹ ہی انگلینڈ میں تمام سوالوں کا بہترین جواب ہوسکتی ہے۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ انھیں محمد عامر کی صلاحیتوں پر پورا یقین ہے، اور وہ اس دورے میں بھی پہلے کی طرح بہترین پرفارمنس دکھائیں گے، جبکہ انگلینڈ کو اپنے سب سے مشکل حریف کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹیسٹ میچز کی سریز چودہ جولائی سے انگلینڈ میں شروع ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :